وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
کراچی کی تازہ ترین صورتحال اور آئندہ حکمت عملی پر غور۔ ذرائع
سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 11:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس آئی اور قومی مشیر سلامتی ناصر خان جنجوعہ بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعظم اور شرکا نے ایم کیو ایم کے قائد کے پاکستان مخالف بیانات کی مذمت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کراچی کی تازہ ترین صورتحال اور ایم کیو ایم قائد کے پاکستان مخالف بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اس اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ وزیر اعظم کو برطانوی حکام سے رابطے کی تمام تر تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے۔(جاری ہے)
جبکہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال کو قابو پانے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا۔مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ عملدرآمد کمیٹی کے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس سے متعلق شرکا کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں ناصر جنجوعہ نے نیب پرعملدرآمد سے متعلق جائزہ کمیٹی کے اجلاس پر بریفنگ دی ۔نیکٹا سمیت متعلقہ اداروں اور اتھارٹیز کو سونپے گئے ٹاسک سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں قیام امن پر رینجرز اور پولیس حکام کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کراچی میں امن وامان کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنےکی ہدایت دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیرون ملک بیٹھ کر کسی کو بھی کراچی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔پاکستان کی سلامتی ، وقار اور قومی مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔اجلاس کے شرکا نے عزم کیا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.