ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق کراچی کے میئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر منتخب ہوگئے
بدھ 24 اگست 2016 23:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق کراچی کے میئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر منتخب ہوگئے ہیں۔کراچی کے بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ اختتام پزیر ہوگیا۔ بدھ کومیئر، ڈپٹی میئر، چیئر مین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیئے صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹنگ عمل جاری رہا۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کراچی کے میئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر منتخب ہوگئے ہیں۔ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیئے 308 میں سے 295 ووٹ کاسٹ کیئے گئے، جبکہ ایم کیو ایم نے 214 ووٹ حاصل کیئے۔دوسری جانب غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع شرقی سے ایم کیو ایم کے معید انور چیئرمین اور رؤف خان وائس چیئرمین، ضلع کورنگی سے ایم کیو ایم کے سید نیئر رضا چیئرمین جبکہ رکن الدین وائس چیئرمین، ضلع غربی سے ایم کیو ایم کے اظہار الدین چیئر مین ، جبکہ کراچی اتحاد کے عزیز اﷲ آفریدی 44 ووٹ لیکر وائس چیئرمین، ضلع جنوبی سے ایم کیوا یم کے ارشاد علی چیئرمین جبکہ ن لیگ کے سلطان بہادر وائس چیئرمین کامیاب ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.