پنجاب بھر کے سرکاری کالجز کے مالی معاملات کی کڑی نگرانی کا فیصلہ , تعلیمی اداروں کے سربراہان کوبراہ راست سرکاری فنڈز کا استعمال کرنے سے روک دیا گیا،ہائیر ایجوکیشن کا مراسلہ
جمعرات 25 اگست 2016 14:44
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق تمام کالجز کے مالی معاملات کو صاف اور شفاف طریقے سے چلانے کیلئے ہر پبلک سیکٹر کالج میں ماہر اور تجربہ کار اکاؤنٹنٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ معاملات کلرکوں کے اختیار سے نکال کراعلیٰ انتظامیہ کے سپرد کئے جاسکیں۔
ذرائع کے مطابق تمام پرنسپلز اور کالجوں کے بنک اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے کیونکہ بعض پرنسپلز کیخلاف ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سرکاری فنڈز پرنسپلز نے غیر قانونی طورپر اپنے ذاتی بنک اکاؤنٹس میں منتقل کرا رکھے ہیں جبکہ دیگر فنڈز کا استعمال بھی شفاف نہیں ہو رہاہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالجوں کے تمام مالی معاملات پہ کڑی نظر رکھنے، انہیں کرپشن اور بد انتظامیوں سے پاک کرنے کیلئے مذکورہ تمام فیصلوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی پی آئی کالجز پنجاب خالد جاوید نے اے پی پی کو بتایا کہ کالج فنڈ زکے معاملات کو شفاف طریقے سے چلانے کیلئے صوبہ بھر میں جنرل کیٹیگری کے 590سرکاری کالجز میں گریڈ16کے اکاؤنٹنٹ بھرتی کیلئے سمری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کالج فنڈز کے استعمال کیلئے کالج کونسل سے منظوری لینے کے پابند ہوتے ہیں جبکہ ترقیاتی فنڈز کے استعمال کیلئے ہائیراتھارٹی سے منظوری لینا ضروری ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.