وسطی میانمر میں 6.8 درجہ کی شدت کے آنے والے زلزلہ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے

جمعرات 25 اگست 2016 16:14

وسطی میانمر میں 6.8 درجہ کی شدت کے آنے والے زلزلہ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے

ینگون ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست۔2016ء) وسطی میانمر میں 6.8 درجہ کی شدت کے آنے والے زلزلہ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ باگن نیوانگ او ریجن اور راکھین نامی ریاست میں 190 قدیم پگوڈاس تباہ ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق زلزلہ کے دوران مگوے نامی علاقہ پکوکو قصبہ میں ٹوبیکو پراسیسنگ فیکٹری تباہ ہونے سے ایک مرد اور ایک خاتوں ہلاک ہو گئی جبکہ ینا چوانگ نامی قصبہ میں 7 اور 15 سالہ دو لڑکیاں ہلاک ہوئی ہیں ۔ امرکی ارضیاتی سروے کے مطابق میانمر میں زلزلہ کا مرکز 84 کلو میٹرز کی گہرائی میں تھا ۔ زلزلہ سے متاثرہ مذکورہ بالا علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ عمارتیں لرز کر رہ گئیں اور بجلی کی فراہمی کے نظام کو بھی نقصان پہنچاہے ۔

متعلقہ عنوان :