کعبہ کا صحن صرف طواف کے لئے مختص‘نمازیں مسجد الحرام کے دیگر حصوں میں ادا کرنے کی ہدایت

جمعرات 25 اگست 2016 16:36

کعبہ کا صحن صرف طواف کے لئے مختص‘نمازیں مسجد الحرام کے دیگر حصوں میں ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین اور مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے ہدایت کی ہے کہ حج سیزن کے اختتام تک کعبہ کا صحن صرف طواف کے لئے استعمال کیا جائے جبکہ نمازوں کی ادائیگی مسجد الحرام کے دیگر حصوں میں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ طواف کے لئے آنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافے کے پیش نظر ان کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے ۔مطاف کی حالیہ توسیع کے بعد یہاں ایک گھنٹے کے دوران ایک لاکھ سات ہزار افراد کے طواف کرنے کی گنجائش ہے۔ گورنر مکہ نے حاجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سہولت اور حفاظت کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :