کراچی، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ملک میں جمہوریت ،آئین ،قانون کی بالادستی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں بھی دی ہیں،مرتضی بلوچ
جمعرات 25 اگست 2016 18:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے پی ایس 127 ملیر مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ملک میں جمہوریت آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں بھی دی ہیں، شہید ناصر بلوچ کا تعلق بھی صاحب داد گوٹھ سے تھا جو جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے پھانسی کے پھندے پر چڑھ گئے تھے۔
وہ آج یہاں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں صاحب داد گوٹھ ملیر میں ماسٹر حلیم اور ماسٹر قیوم کی جانب سے منعقد کی گئی علیحدہ علیحدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے کراچی کے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذراندیش کیا ہے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان پیپلز پارٹی کبھی بھی ملک دشمن عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیگی اورملکی سالمیت اور یکجہتی کا تحفظ کرے گی۔
مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ صاحب داد گوٹھ آج بھی مختلف مسائل کا شکار ہے اتنا پرانا گوٹھ ہونے کے باوجود یہاں سے منتخب ہونے والوں نے صاحب داد گوٹھ کے مسائل حل نہیں کئے سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، گٹر ابل رہے ہیں، کچرے کے ڈھیر لگے ہیں، نکاسی کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ پینے کا پانی تک دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی یہاں کے عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، جو علاقے کے مسائل کو نہ صرف سمجھتی ہے بلکہ ان مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہوگئے تو علاقے کی تقدیر بدل دینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.