سکردو میں وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کا آغاز
سکردو، کھرمنگ اور شگر کے 28 ہزار 400 خاندان مستفیدہوں گے
جمعہ 26 اگست 2016 16:29
(جاری ہے)
اس پروگرام کے ذریعے سکردو، کھرمنگ اور شگر کے 28 ہزار 400 خاندانوں کو یہ سہولت میسر ہو گی۔ ان جملہ بیماریوں کیلئے فنڈ وفاقی حکومت ادا کرے گی۔
پروگرام میں گھر سے ہسپتال اور ہسپتال سے گھر تک ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ وہ مریض جو علاج کے دوران اس پروگرام کے تحت مقرر کردہ حد یعنی 3 لاکھ روپے استعمال کر چکے ہوں گے ان کے علاج میں کوئی تعطل نہیں آنے دیا جائے گا۔ ان کے لیے بیت المال کے ذریعے اضافی رقم فراہم کی جائے گی جب تک ان کا علاج مکمل نہ ہو جائے۔پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی ہسپتالوں کو پہلے سے طے شدہ معیار کے مطابق پینل پر لیا گیا ہے اور ایک ٹول فری نمبر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے اس پروگرام کے متعلق ہر وقت جامع معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ مزید یہ کہ ایک مانیٹرنگ میکانزم بھی متعارف کروایا ہے اور اس پروگرام کے تمام مراحل کے دوران صرف اور صرف میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت ممکن بنایا گیا ہے۔ یہ پروگرام پاکستان کے تمام اضلاع تک پھیلایا جائے گا اور اس کے نتیجہ میں ہزاروں مریض بغیر خرچے کے علاج اچھے ہسپتال میں کروا سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.