ایم کیو ایم کے رہنما و کارکنان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ملک دشمن اور اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کار کے طور پر نامزدشیرازوحیدبھی2ریمانڈپرپولیس کے حوالے
جمعہ 26 اگست 2016 21:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) انسدادہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے غداری، بغاوت اور جلا گھیرا کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے 3 رہنماں اور 37 کارکنان کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کے منتظم جج کی عدالت میں غداری بغاوت اور جلا ؤگھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی گئی، سماعت سے قبل ایم کیو ایم کے رہنماں اور کارکنان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔
دورانِ سماعت رینجرز کے وکیل نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف غداری بغاوت اور میڈیا ہاوسز پر حملے کا مقدمہ درج ہے، تمام ملزمان کے خلاف ثبوت اکٹھے کیے جارہے ہیں جس میں کچھ وقت درکار ہے، رینجرز وکیل نے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کی جائے۔(جاری ہے)
جس پر جج نے رینجرز وکیل کا موقف سننے کے بعد تمام ملزمان کے 2 روزہ ریمانڈ موخر کرتے ہوئے اس میں 5 روز کی توسیع کردی۔
انسدادہشتگردی کی عدالت میں غداری بغاوت جلاو گھیراو کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے گرفتار 3 رہنماوں سمیت 37 کارکنان کو پیش کیا گیا عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا اور تمام ملزمان کو 31 اگست بدھ کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔اس موقع پر ملیر پولیس کی زیر حراست ایم کیو ایم کے گرفتار سندھ اسمبلی کے ممبر شیراز وحید کو بھی پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم ملک دشمن اور اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کار کے طور پر نامزد ہے اور ملزم پر اشتعال انگیز تقریر کی سی ڈیر تقسیم کرنے کا بھی الزام ہے۔پولیس نے عدالت سے رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید کے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس بر عدالت نے ملزم کے دو روزہ ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.