وطن عزیز کی سلامتی پرکسی صورت آنچ نہیں آنے دینگے ‘نعیمین ایسوسی ایشن
پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے ‘پروفیسر لیاقت علی صدیقی
ہفتہ 27 اگست 2016 18:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مر کزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہاہے کہ وطن عزیز کی سلامتی ،وقار اور خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دینگے ،پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنایاجائے ،ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین پر غداری کامقدمہ چلاکرکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ نعیمیہ میں شہیدپاکستان کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اہل سنت کے اکابرین کی کوششوں سے معرض وجود میں آیااور اس کو بچانے کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔وطن عزیز کے اسلامی تشخص کوتباہ نہیں ہونے دیں گے۔(جاری ہے)
اغیار کی زبان بولنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں،شرپسند عناصر کیخلاف آئین وقانون کے مطابق فی الفور کارروائی کی جائے ۔
سیاسی ومذہبی انتہاء پسندی ملک وقوم کے لئے خطر ناک ہے۔دہشتگردی اورانتہاء پسند ی کے خاتمے کیلئے علماء اہل سنت اپنی کوششیں جاری رکھیں۔شہداء پاکستان کی قربانیوں سے وطن عزیز جلد امن کاگہوارہ بنے گا۔ پاکستان کے بارے میں الطاف حسین کے ناپاک الفاظ سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ بھارت کے ٹکڑوں پر پلنے والے غداروں اور میڈیا پر حملے کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.