ایران نے ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کیلئے جدید میزائل نصب کر دیئے
پیر 29 اگست 2016 20:01
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات کی حفاطت کے لئے دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے روسی ساختہ میزائل نصب کر دیئے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران نے وسطی ایران میں واقع اپنے ایٹمی پلانٹ ’’فوردو مرکز‘‘ کی حفاظت کیلئے حال ہی میں روس سے خریدے گئے دور تک مار کرنے والا ایس 300 میزائل نصب کر دیے ہیں ٗ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر جنرل فرزاد اسماعیلی کے مطابق جوہری تنصیبات کی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے اور آج خطے میں ایران کی فضائی حدود سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔
قبل ازیں فضائی افواج کے کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے روحانی پیشوا آیت اﷲ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ تہران کی فوجی طاقت کا مقصد صرف دفاع ہے، فوردو کی حفاظت کے لئے میزائل کی تنصیب پر مخالفین کی جانب سے مسلسل تنقید ان کے عزائم کو واضح کرتی ہے۔واضح رہے کہ ایران نے امریکا کی قیادت میں 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ 2 سالہ مذاکرات کے بعد گزشتہ برس جولائی میں ایک معاہدے کے تحت یورینیم کو افزودہ کرنے والے 19 ہزار سینٹری فیوجز کو تلف کیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.