منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے6 پیداواری یونٹوں کی اپ گریڈیشن لئے معاہدے پر دستخط
معاہدے کی مالیت تقریباً 10 ارب 80 کروڑ روپے ہے، 6 یونٹ باری باری 2020 ء تک اپ گریڈ کئے جائینگے مذکورہ معاہدہ منگلا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا حصہ ہے،مجموعی تکمیل پر منگلا کی پیداواری صلاحیت میں 310 میگاواٹ اضافہ ہوگا
پیر 29 اگست 2016 22:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے 6 پیداواری یونٹوں کی اپ گریڈیشن کے لئے واپڈا اور آلسٹوم ہائیڈر و فرانس کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے۔اِس معاہدے کی مالیت تقریباً 10ارب 80 کروڑ روپے ہے ۔پیکیج 1 اور 7 پر مشتمل یہ کنٹریکٹ منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا حصہ ہے ۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب واپڈا ہاؤس میں منعقد ہوئی ۔
واپڈا کی جانب سے جنرل منیجر(ہائیڈل) ڈویلپمنٹ انجینئر محمد ارشد چودھری اور آلسٹو م ہائیڈرو فرانس کی جانب سے بینیٹ ڈھین نے معاہدے پر دستخط کئے۔ واپڈا کے ممبر(پاور) ، ممبر(فنانس) اور سینئر آفیسرز جبکہ آلسٹو م ہائیڈرو فرانس اور یو ایس ایڈ کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔(جاری ہے)
منگلا اپ گریڈیشن منصوبے کی تکمیل پر منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی پیداواری صلاحیت میں 310 میگاواٹ کا اضافہ ہوگااور یہ ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہو جائے گی ۔
منگلا اپ گریڈیشن منصوبے کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا جس کے تحت ایک وقت میں ایک سرنگ (دو پیداواری یونٹوں) کو بند کرکے پیداواری یونٹوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی ۔ پہلے دو یونٹوں کی اپ گریڈیشن کاکام 2018ء تک مکمل ہو گا۔ اگلے دو یونٹ 2019ء اور دیگر دو یونٹوں پر کام 2020ء تک مکمل کیا جائے گا۔ بقیہ چار یونٹوں کی اپ گریڈیشن اگلے مرحلے میں کی جائے گی ۔منگلا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے پی سیI-کی منظور شدہ لاگت 52ارب 22کروڑ 40لاکھ روپے ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یو ایس ایڈ اِس پراجیکٹ کے لئے 150ملین ڈالر بطور گرانٹ مہیا کررہا ہے جبکہ بقیہ رقم کا انتظام واپڈا قرضوں کے ذریعے کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.