نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے عہدوں کا حل اٹھالیا
منگل 30 اگست 2016 16:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سندھ حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 9ماہ بعد آج ہم نے حلف اٹھایا ہے،مراد علی شاہ نوجوان وزیراعلیٰ سندھ کے طور پر ابھرے ہیں،امید ہے مراد علی شاہ مسائل کے حل میں ہماری مدد کریں گے،ماضی میں بھی شہر چلایا اور اس کے مسائل حل کئے ہیں اور اس بار ماضی سے بھی زیادہ جذبہ رکھتے ہیں۔
وسیم اختر نے کہا کہ کراچی میں ہر زبان اور مذہب کے لوگ آباد ہیں،ہمیں متحد ہوکر مسائل حل کرنا ہوں گے،آصف زرداری،بلاول بھٹو سے کہوں گا کہ شہر کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا اور اختلافات بھلا کر ہمیں شہر اور صوبہ سندھ کیلئے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے پیسے سے یہ ملک چلتا ہے،افسوس ہم نے اپنے صوبے اور شہر کو بھول گئے ہیں،ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اختلافات بھلا کر آگے چلتے ہیں،حلف لینے کے بعد اب ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا اور تمام نمائندوں سے گزارش ہے کہ مل کر شہر کے مسائل حل کریں،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شہر کے مسائل جانتے ہیں،شہر اور صوبہ ایسے مسائل سے گزر رہا ہے اللہ غیب سے مدد کرے گا،آج مجھے ایسے غلط مقدمات کا سامنا ہے جن میں ضمانت ممکن ہے،امید ہے مجھے انصاف ضرور ملے گا اور جیل سے رہا ہوں گا،جیل سے رہائی کے بعد تاجروں،سفارتکاروں سے ملاقات کروں گا۔وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ شہر کے مسائل کے حل کیلئے متحرک ہیں اور وزیراعلیٰ میں شہر کے مسائل حل کرنے کا بھرپور جذبہ ہے۔کراچی ترقی کرے گا تو سندھ ترقی کریگا،شہر کے مسائل کے حل کیلئے میری رہنمائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان،ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ہم پاکستان کیلئے ہیں ہم اس کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں،پاکستان ہے تو ہم ہیں اس ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ہم پاکستان پر کسی کو بری نظر نہیں ڈالنے دیں گے۔وسیم اختر نے کہا کہ کراچی شہر کو ماڈل بنائیں گے اور کراچی کے تمام مسائل حل کرونگا۔میڈیا سے گفتگوسے قبل فاروق ستار نے وسیم اختر کو مشورہ دیا کہ بولو کہ ”کراچی کو ماڈل شہر بنائیں گے“۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دیں گے اور کراچی کے مسائل مل کر حل کریں گے۔گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ وسیم بھائی آپ کو آنے میں دیر کیوں لگی تو وسیم اختر نے جواب دیا کہ ٹائر پنچرہوگیا تھا،ہم فاروق ستار کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور کسی کو اپوزیشن کی نظر سے نہیں دیکھوں گا۔وسیم اختر نے کہا کہ ابھی جیل جاکر آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کریں گے اور ہو سکتا ہے جیل میں آفس کی درخواست دے دیں،جیل سے رہا ہوا تو وزیربلدیات کے گھر چلاجاؤنگا،فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑا ہوں۔اسی موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ وسیم اختر کو کراچی کی چابی دی گئی ہے اور کراچی کی عوام بہت جلد وسیم اختر کو جیل کی چابی بھی دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.