اسلام آباد ، ملوٹ میں سیاسی لینڈ مافیا کی طرف سے علاقہ مکینوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جانے کی خبر کا بنی گالا تھانہ کے نئے ایس ایچ اوکا ایکشن،علاقہ مکینوں کی شکایات سننے کیلئے لینڈ مافیا کے کارندوں کو طلب کرلیا ،کھلی کچہری
مکینوں نے لینڈ مافیا کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے
منگل 30 اگست 2016 22:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اگست ۔2016ء ) اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ملوٹ میں سیاسی لینڈ مافیا کی طرف سے علاقہ مکینوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جانے کی خبر کا بنی گالا تھانہ کے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او رخسار مہدی نے ایکشن لے لیا ،علاقہ مکینوں کی شکایات سننے کے لیے لینڈ مافیا کے کارندوں کو طلب کرکے کھلی کچہری لگائی ،کھلی کچہری میں ملوٹ کے مکینوں نے لینڈ مافیا کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے ۔
گذشتہ روز ملوٹ میں تھانہ بنی گالہ کے نئے ایس ایچ او رخسار مہدی کی طرف سے لگائی کھلی کچہری میں علاقہ مکینوں نے کہا کہ لینڈ مافیا کے کارندے دن بھر بھاری اسلحہ کی نمائش کرتے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف کی فضاء قائم ہوگئی ہے جس پر ایس ایچ او نے کہا کہ وہ کسی صورت علاقے میں اسلحہ کی نمائش کوبرداشت نہیں کریں گے اور آئندہ سے ایسا کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.