ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی اکشے کمار کے گھر آمد
بدھ 31 اگست 2016 12:09
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) بالی ووڈ کھلاڑی سپراسٹاراکشے کمار کے گھر پر دی جانے والی پارٹی میں نامور ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی شرکت نے مہمانو ں کو حیران کردیا-تفصیلات کے مطابق بالی ووڈاداکار اکشے کمار کے لیے سال 2016کامیاب ترین سال ثابت ہوا جس میں اداکار کی تین فلموں ایئرلفٹ،ہاوٴس فل تھری اور رستم نے 100کروڑ سے زائد کا بزنس کیا-بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی اسی خوشی کا جشن منانے کے لیے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رکھی جس میں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں نے شرکت کی لیکن پارٹی کو اس وقت چار چاند لگ گئے جب ہالی ووڈ سپراسٹار ول اسمتھ پارٹی میں پہنچے ان کو اپنے درمیان موجود دیکھ کر سب حیران رھ گئے-اکشے کمار نے ول اسمتھ سے ناصرف مہمانوں کا تعارف کروایا بلکہ اپنے خاص مہمان کے لیے پارٹی میں پنجابی کھانوں کا اہتمام کیا جسے اداکار نے بہت پسند کیا-ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کے ساتھ سوناکشی سنہا،ٹونکل کھنہ،جیکولین فرنینڈز،ورون دھون،عالیہ بھٹ اور ایشاگپتا سمیت دیگر بالی ووڈ اداکاروں نے تصاویرلیں-واضح رہے کہ سال 2016 اکشے کمار کے لیے کامیاب ترین سال رہا جس میں اداکار کی تین سپر ہٹ فلموں کی ہیٹ ٹرک نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا-
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.