چک شہزاد میں پرویز مشرف کے فارم ہاؤس منہدم کر دیا گیا
سینیٹ کمیٹی کا زرعی فارم کی فراہمی میں امتیاز برتنے پر اظہار تحفظات ،
سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 13:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) :سی ڈی اے حکام نے سینٹ کمیٹی کو بتایا ہے کہ چک شہزاد میں پرویز مشرف کے فارم ہاوس سمیت الاٹمنٹ سے زیادہ تعمیرات کو گرادیا گیا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیئی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس گذشتہ روز کمیٹی روم نمبر سات میں منعقد ہوا جس کی صدرات چیئرمین کمیٹی سینٹر طلحہ محمود نے کی، کمیٹی کو سی ڈی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پرویز مشرف کا فارم ہاوس گرا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ بھی جن لوگوں نے الاٹمنٹ سے زیادہ تعمیرات کیں ان کو گرادیا گیا ہے، سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ چک شہزاد میں سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر زرعی فارمز تعمیر ہو رہے ہیں،بعد ازاں اسلام آباد چڑیا گھر کے ہاتھی کا معاملہ زیر غور آیا۔
اراکین کمیٹی نے کہا کہ چڑیا گھر میں ہاتھی کی خوراک بیچی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
چڑیا گھر انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ ہاتھی کے مہاوت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں۔مہاوت کے علاوہ ہاتھی کو سنبھالنے والا کوئی نہیں ہے،چڑیاگھر میں جانے سے میڈیا کوروکنے پر کمیٹی نے اظہار برہمی کیا۔سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ کمیٹی خود چڑیا گھر جا کر جانوروں کی حالت زار دیکھے۔
کمیٹی نے اسلام آباد میں زرعی فارم کی فراہمی میں امتیاز برتنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا کہ سی ڈی اے نے کسی کو 4ہزار اور کسی کو 12ہزار تک مربع فٹ زرعی فارم کے لیے اراضی الاٹ کر دی ہے،شاہی سید نے کہا کہ زرعی فارمز میں عیاشی کے اڈے چل رہے ہیں، سی ڈی اے حکام نے کہا کہ پرویز مشرف کا فارم ہاوس گرایا ہے،جن لوگوں نے الاٹمنٹ سے زیادہ تعمیرات کیں ان کو گرادیا گیا ہے، کامل علی آغا نے کہا کہ چک شہزاد میں سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر زرعی فارمز تعمیر ہو رہے ہیں۔ عثمان سیف اللہ نے کہا کہ پرویز مشرف کا زرعی فارم بننا ہی نہیں چاہئیے تھا، زرعی فارمز میں فراڈ ہو رہا ہے، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ گرینڈ حیات ہوٹل کو کینسل کرکے سیل کردیا گیا ہے، گرینڈ حیات ہوٹل کے ڈائریکٹر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.