فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم نعمان کھوکھر کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
بدھ 31 اگست 2016 14:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) اسلام آباد کی انسداد ہشتگردی کی عدالت نے فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم نعمان کھوکھر کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ اسلحہ برآمدگی کیس میں ملزم نعمان کھوکھر کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔ بدھ کو اسلام آباد کی انسداد ہشتگردی عدالت کے جج سید کوثرعباس نے سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی سماعت کی ۔
مرکزی ملزم نعان کھوکھر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش اور کیس کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے نعمان کھوکھر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ، ملزم نے اپنے ساتھیوں سے ملکر فہد ملک کو قتل کیا ہے ۔(جاری ہے)
ملزم نعمان کھوکھر کا میڈیکل نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پولیس کو کل تک میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
عدالت نے ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پانچ ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔بعد ازاں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں ملزم نعمان کھوکھر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ڈیوٹی جج عبد الحفیظ نے ملزم نعمان کھوکھر کی 50 ہزار روپے مچلے کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی ۔ سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.