موسمیاتی تبدیلیوں اور حالیہ بارشوں سے مکئی کی فصل پر نقصانات رساں کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ بڑھ سکتا ہے، ماہرشعبہ مکئی محمد رفیق ڈوگر ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ
بدھ 31 اگست 2016 16:39
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرشعبہ مکئی محمد رفیق ڈوگر نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہوا میں نمی کا تناسب اور درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے جولائی میں کاشتہ مکئی کی فصل پر نقصانات رساں کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ بڑھ سکتا ہے۔سٹاک راٹ ، نوزائیدہ پودوں کا مرجھاؤ ، تنے کا گالا، برگی دھبے اور کنگی جیسی بیماریاں موسمی کاشتہ مکئی پر حملہ آور ہوتی ہیں ۔
انہوں نے بتایاکہ سٹاک راٹ یا تنے کا گالا کی بیماری کے حملہ کی صورت میں چھلیوں کے پکنے پر یہ ٹوٹ کر لٹک جاتی ہیں اور ان میں موجود دانے کمزور رہ جاتے ہیں ۔ پودے خشک ہوکر درمیان سے ٹوٹ جاتے ہیں اور پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے۔(جاری ہے)
اس بیماری کے حملہ کے بچاؤ کے لیے جن کھیتوں میں بار بار مکئی کی کاشت کی جارہی ہو تو وہاں مکئی کی بجائے متبادل فصلیں کاشت کی جائیں۔
موسمی کاشتہ مکئی کی فصل پر کونپل کی مکھی ، گھوڑا مکھی ، چست تیلہ ، لشکری سنڈی ،تنے یا چھلی کا گڑواں اور جوئیں حملہ آور ہوتی ہیں۔ان نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے فصل کو محفوظ بنانے کے لیے ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور اپنے مقامی زرعی عملے کی مشاورت سے زرعی زہروں کا استعمال کرکے کاشتکار اپنی فصل کو محفوظ بناسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.