حناء پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں جعلی عاملوں‘ جادو گروں اور نجومیوں کی کارستانیوں کیخلاف تحریک التوا جمع کروا دی
بدھ 31 اگست 2016 17:39
لاہور۔31 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 اگست ۔2016ء ) رکن پنجاب اسمبلی حناء پرویز بٹ نے جعلی عاملوں‘ جھوٹے جادو گروں اور نجومیوں کی کارستانیوں کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی، حکومتی رکن کی جانب سے بدھ کے روز پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی تحریک میں کہا گیا ہے کہ مقامی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب بھر میں جگہ جگہ جعلی عامل اور نجومیوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں جن کی وجہ سے ہنستے بستے گھر برباد ہونے لگے ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں جعلی عاملوں، جھوٹے جادو گروں اور نجومیوں کی کارستانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور یہ شیطان کے پیرو کار جادوگر کالے علم کی کاٹ پلٹ اور جادو ٹونے کے نام پر مقدس قرآنی آیات کا تقدس پامال کرتے ہیں مگر انتظامیہ ان جعلی عاملوں اور جھوٹے جادو گروں کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے، جعلی عامل نجومیوں نے پیسہ اکٹھا کرنے کی غرض سے سیدھے سادھے لوگوں کو پھنسا کر لوٹنا شروع کیا ہوا ہے‘ان پڑھ جاہل لوگ بالخصوص خواتین جعلی عاملوں کے ہتھے چڑھ کر غیر اسلامی حرکات کی مرتکب ہو رہی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.