چیف سیکرٹری پنجاب نے ہسپتالوں میں خالی آسامیاں فوری پْر ، میو ہسپتال اور سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کی حالت بہتر کرنے کی ہدایت کردی
بدھ 31 اگست 2016 19:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے ہسپتالوں میں خالی آسامیاں فوری پْر کرنے ، میو ہسپتال اور سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کی حالت بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید سول سیکرٹریٹ میں ہیلتھ کے مختلف ایشوز پر ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ ، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر علی جان خان سمیت محکمہ ہیلتھ اور محکمہ خزانہ کے اعلٰی افسران بھی شریک تھے۔
چیف سیکرٹری نے حکم دیا ہے کہ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور اوکاڑہ کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی خالی آسامیاں فوری پْر کی جائیں۔ چیف سیکرٹری نے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ایک ایک بیڈ پر چار چار مریضوں کے لیٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ میو اور سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں اضافی بیڈ مہیا کئے جائیں۔(جاری ہے)
چیف سیکرٹری نے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری کا بھی نوٹس لیا اور حکم دیا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری یقنی بنانے کے لئے شعبہ آئی ٹی کی مدد حاصل کی جائے۔
چیف سیکرٹری نے ہسپتالوں کی مسنگ سہولتوں کو پْر کرنے کے لئے ایک ماسٹر پلان تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو فوری پوسٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ چیف سیکرٹری نے تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو جناح ہسپتال کی ایمرجنسی کی طرز پر آرگنائز کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.