اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں جماعت اسلامی شرکت کرتی رہی ہے ،آئندہ بھی ساتھ دے گی‘ لیاقت بلوچ
اپوزیشن جماعتوں کو عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کرنا ہوگا،عوام کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں‘ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی
بدھ 31 اگست 2016 22:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں جماعت اسلامی شرکت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی احتجاج کا ساتھ دے گی ،ملک میں لاقانونیت ،معاشی دہشتگردی اور عوام دشمن اقدامات بڑھتے جارہے ہیں ،اپوزیشن جماعتوں کو عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کرنا ہوگا،عوام کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ،قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ہی عوامی اعتماد بحال ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے این اے126میں کرپشن فری پاکستان تحریک ،عوامی رابطہ مہم میں مساجد،مارکیٹوں ،کارنر میٹنگز میں خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی پاکستان اور مدینہ منورہ کی طرز پرفلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لیے عوام کو حق سچ اور امانت و دیانت دار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔(جاری ہے)
حکمران عوام سے تعلیم ،صحت روزگار حتیٰ کے جینے کا حق چھین رہے ہیں۔
جماعت اسلامی عوامی حقوق کی جنگ لڑرہی ہے اور لڑتی رہے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی میں مہاجر ازم اور لسانی عصبیت کی آڑ میں کراچی کے عوام کوگمراہ کیا گیا ۔بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشوں کا کلچر دیکر کراچی کو بدنامی اور پاکستان کی معاشی شہ رگ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔الطاف حسین اور اس کے حواری ملک دشمنی میں بے نقاب ہوگئے ہیں۔کراچی کے عوام الطاف حسین سے نجات پائیں گے۔اب دھوکہ بازی سے کراچی کے لوگوں کو مزید یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.