امریکانے ہمیشہ دوست کی پیٹھ میں چھراگھونپاہے، مفتی محمد نعیم
فرنٹ لائن اتحادی بن کر پاکستان امریکی جنگ لڑتا رہااورانعامات بھارت کو مل رہے ہیں
بدھ 31 اگست 2016 22:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ میں شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے حکمرانوں کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ امریکا کبھی بھی پاکستان کا وفادار نہیں ہوسکتا،فرنٹ لائن اتحادی بن کر امریکا کی جنگ لڑتے رہے،انعام بھارت کو مل رہاہے، بھارت کو چین کے مقابلے میں مضبوط کرناامریکا کی خواہش ہے ،پاک چین راہداری منصوبوں کیخلاف وطن عزیز کی دشمن قوتیں متحدہوچکی ہیں، بھارت اور امریکا کے حالیہ معاہدے اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے امریکا اور بھارت معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو خطے میں مضبوط کرنے کیلئے امریکا ، اسرائیل اور دشمن قوتیں مصروف ہیں امریکا کی ساری توجہ اس وقت بھارت کو چین کے مقابلے میں مضبوط کرنے کیلئے ہے یہی وجہ ہے آئے روز امریکا اور بھارت کے درمیان معاہدات ہو رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عالم امن کے نام نہاد ٹھیکدار کا مسلمانوں کے حوالے دہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ہے ، ہمارے حکمرانوں کو اب سوچنے کی ضرورت ہے جس امریکا کے ہم اتحادی بن کر دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں فرنٹ کے اتحادی بن کر جنگ لڑی آج و ہی امریکا ہمارے ازلی دشمن بھارت خطے میں چوہدری بنانے کے خواب دیکھ رہاہے پاک چین راہداری منصوبوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں جتنا مالی وجانی نقصان وطن عزیز کا ہوا اس کی مثال نہیں ملتی ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج مریکا یورپ اور انڈیا ایک پیج پر جمع ہوچکے ہیں اور پاک چین راہداری منصوبوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، انہوں نے کہاکہ نائین الیون کے بعد ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے وطن عزیز کو خطرات سے دوچار کردیاہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.