
غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 232وہاڑی کے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیا
وزیراعلیٰ کی حلقہ پی پی 232 وہاڑی کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواریوسف کسیلیہ کو مبارکباد
بدھ 31 اگست 2016 22:32
وہاڑی /جہلم /لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232وہاڑی کے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کوعوام کا مسلم لیگ (ن) پر اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا ہیضمنی الیکشن کے نتائج نے دھرنا سیاست کا دھڑن تختہ کردیا ہے اور اس امر کا فیصلہ دیا ہے کہ ملک میں منفی سیاست کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔
پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 232میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار یوسف کسیلیہ نے میدان مار لیا ۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق لیگی امیدوار یوسف کسیلیہ نے اپنے مدمقابل پی ٹی آئی کی امیدوار عائشہ نذیر جٹ کو 1056 ووٹوں سے شکست دی۔(جاری ہے)
یوسف کسیلیہ نے 51323 جبکہ عائشہ نذیر جٹ نے 50267 ووٹ حاصل کئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے حلقہ پی پی 232 وہاڑی کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواریوسف کسیلیہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی بے لوث عوامی خدمت کا نتیجہ ہے اوروہاڑی کے عوام نے شرافت ‘خدمت ‘ دیانت،شفافیت اور امانت کی سیاست کو کامیاب کراکے وزیراعظم محمد نوازشریف کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج نے دھرنا سیاست کا دھڑن تختہ کردیا ہے اور اس امر کا فیصلہ دیا ہے کہ ملک میں منفی سیاست کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے ایک نئی سرخ لائن عبور کرلی، ہمارے حملے جاری رہیں گے، ایرانی وزیرخارجہ
-
اسلام آباد کے علاقائی بلڈ سینٹر کی ’پراسرار بندش‘ اور اس کے پیچھے چھپی کہانی!
-
پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے سرحدی علاقے میں آپریشن، مطلوب خارجی دہشتگرد ہلاک
-
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 7 افراد ہلاک ہوگئے
-
’ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کروانا آسان ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کردی
-
ایران کا میزائلوں اور ڈرونز سے ایک اور حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.