قوم کو مبارک ہو کہ حکومت نے اتنی زیادہ ترقی کرلی ہے

ایک اخبار نے اشتہار میں 90 فیصد، دوسرے نے 95 فیصد جبکہ تیسرے نے تو 100 فیصد ترقی کرا دی، ہمارے ٹیکس پر اشتہارات لگا کر حکومت ہمیں ہی بتا رہی ہوتی ہے کہ ہم نے کتنی ترقی کی ہے؟ صحافی طلعت حسین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 4 اگست 2026 00:43

قوم کو مبارک ہو کہ حکومت نے اتنی زیادہ ترقی کرلی ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 03 اگست 2026ء ) سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو کہ حکومت نے اتنی زیادہ ترقی کرلی ہے، ہمارے ٹیکس پر اشتہارات لگا کر حکومت ہمیں ہی بتا رہی ہوتی ہے کہ ہم نے کتنی ترقی کی ہے؟ اپنے وی لاگ میں انہوں نے کہا کہ قوم کو بہت بہت مبارک ہو! حکو مت نے اتنی ترقی کر لی ، آج اگر اخبارات اٹھا کر دیکھیں تو آپ کو لگے گا کہ پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ گئی ہیں، اخبارات کے فرنٹ پیج کی حد تو ہم نے بڑی ترقی کی ہے۔

ایک اخبار کے مطابق 90 فیصد ترقی کرلی، دوسرے نے 95 فیصد، جبکہ ایک اخبار نے تو 100 فیصد ترقی کرا دی ہے۔ اور الحمدللہ، یہ تمام اشتہارات پاکستانی قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارا پیسا حکومت کے پاس جاتا ہے حکومت ہمارے پیسے ہم پر ہی لگانے کی کوشش کرتی ہے، پھر ہمارے پیسوں سے ہی اخبارات میں اشتہارات لگا کر ہمیں ہی حکومت بتا رہی ہوتی ہے کہ ہم نے کتنی ترقی کی ہے۔

دوسری جانب  وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بات صوبوں کی ہورہی ہے اس میں یہ ذکر کہاں سے آگیا کہ کاکروچ آجائیں گے ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی سے یہی کہوں گا، آپ نے بھلے30 سال کا سفر 3سال میں طے کرلیا ہے، لیکن آپ کو مزید اس بارے غوروفکر کی ضرورت ہے، اس قسم کی بات کرنے سے پہلے اگر آپ کسی سے مشورہ کرنا پسند نہیں کرتے تو خود سوچ سمجھ لیا کریں، یا پھر مشورہ کرلیا کریں، میں محسن نقوی کی کسی بات سے متفق نہیں ہوں، اس طرح کی بات کا کوئی جواز نہیں بنتا،بات تم صوبوں کی کررہے ہو اس میں کاکروچ کا ذکرکہاں سے آگیا؟ کاکروچ آجائیں گے وزیراعظم کام کرے گا تو کچھ نہیں ہوگا، صوبوں کو بنانے میں اس کا کیا تعلق ہے؟ ملک میں آئین اور پارلیمانی سسٹم موجود ہے۔