مویشی منڈیوں میں جرائم کی روک تھام کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

جمعرات 1 ستمبر 2016 16:54

سرگودھا۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) مویشی منڈیوں میں جرائم پیشہ افراد کی ممکنہ آمد ورفت ، فراڈاورجیب تراشی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق مویشی منڈیوں میں عید کے لیے قربانی کے جانور خریدنے والوں کے ساتھ اکثر نوسرباز وارداتیں کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے بیوپاریوں کے ساتھ ساتھ شہری بھی لُٹ جاتے ہیں ،اسی طرح جیب تراشی کے واقعات بھی عام ہیں جن کی روک تھام اور سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کے حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں جو آئندہ 48گھنٹوں میں مختلف مویشی منڈیوں میں اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لیں گی۔

متعلقہ عنوان :