آصف علی زرداری کازاہد ملک کی وفات پر اظہارافسوس

جمعرات 1 ستمبر 2016 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم ستمبر ۔2016ء) سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے صحافی، پبلشر، ایڈیٹر اور مصنف زاہد ملک کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے جن کا انتقال جمعرات کی صبح اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

زاہد ملک پاکستان آبزرور کے ایڈیٹر ان چیف بھی تھے۔ سابق صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ زاہد ملک کو ایک صحافی اور مصنف کی حیثیت سے طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک محبِ وطن اور ہمدرد انسان تھے۔ انھو ں نے ایک ڈسپلن زندگی گزاری ۔ انھوں نے ایک بھرپور زندگی گزاری۔ سابق صدر نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور غمزدہ خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :