امریکا میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں کمی

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:27

واشنگٹن ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) امریکا میں رواں سال اگست کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کارساز کمپنی جنرل موٹرز کی رواں سال اگست میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8 فیصد جبکہ فورڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں 5 فیصد اور نسان کی فروخت میں 6.5 فیصد کمی ہوئی تاہم فیٹ کرسلر کی نئی گاڑیوں کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی کے دوران گاڑیوں کی سالانہ فروخت 17.88 ملین یونٹ تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال جولائی تک گاڑیوں کی سالانہ فروخت 17.59 ملین یونٹ رہی۔

متعلقہ عنوان :