لاہور چیمبر کی جانب سے مردان اور پشاور میں دہشت گردی کی مذمت، سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
جمعہ 2 ستمبر 2016 18:07
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعیدنے مردان اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو کڑی سزا دینے مطالبہ کیا اور سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جن کے بروقت ایکشن کی بدولت دہشت گرد اپنے گھناؤنے اہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ مردان اور پشاور میں اگر دہشت گردوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہلاک نہ کیا جاتا تو جانی نقصان بہت بھاری ہوسکتا تھا لیکن سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر حرکت میں آکر سماج دشمن عناصر کے گھناؤنے عزائم کو ناکام بنادیا۔(جاری ہے)
انہوں نے شہید ہونے والے شہریوں اور سکیورٹی فورسز اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اْن کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور سکیورٹی فورسز و عوام مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑیں گے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے اُن عناصر کوبے نقاب کرنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا جو دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے پورے جنوبی ایشیاء کا امن متاثر ہورہا ہے ، دنیا کو پاکستان میں دہشت گردی پر خاموش تماشائی کا کردار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب کوئی سرحد نہیں ہوتی اور وہ انسانیت کے خلاف جرائم کر اور ساری دنیا کا امن تباہ کررہے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.