زرمبادلہ کے اہم ذرائع برآمدات، ترسیلات و سرمایہ کاری تنزل کا شکار ہیں،رجحان برقرار رہا تو آئی ایم ایف سے دوبارہ قرض لینا آخری آپشن ہو گا،اصلاحات میں ناکامی کی وجہ سے حکومت کے وسائل پر دباؤ بڑھ گیا ہے
پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدرمیا ں زاہد حسین کابیان
جمعہ 2 ستمبر 2016 19:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء ) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کمانے کے تین اہم ذرائع برآمدات، ترسیلات اور غیر ملکی سرمایہ کاری تنزل کا شکار ہیں جبکہ درآمدات جو زرمبادلہ کا ضیاع بڑھانے کا سبب ہیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
اگر یہ رجحان برقرار رہا تو ملکی مسائل میں اضافہ ہو گا اوراسی سال آئی ایم ایف کو خیر باد کہنے کے بعد ایک بار پھر اسی ادارے سے قرض لینا واحد آپشن ہوگا۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ برآمدات گزشتہ تین سال سے گر رہی ہیں جبکہ برآمدکنندگان ،آئی ایم ایف اور دیگر اداروں نے متعدد بار حکومت کواپنی مشکلات سے آگاہ کیا ہے مگر ایکسپورٹ سسٹم میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی گئی جس سے مسائل بڑھے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.