سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا آئندہ اجلاس میں صنعتوں کے ساتھ جی آئی ڈی سی سیس کے مسئلے کے حوالے سے وزرات خزانہ ایف بی آر اور وزرات پٹرولیم کے حکام سمیت ماہر چارٹرڈ اکاؤٹنٹس کو مدعوکرنے کا فیصلہ
حکومت صارفین سے جی آئی ڈی سی وصول کرنے والی بجلی کمپنیوں سے وصولیاں کریں ، سی این جی سیکٹر کو رعائت دی جائے، کمیٹی کی سفارش جی آئی ڈی سی کا مسئلہ 90فیصد حل ہوچکاہے،گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2015منظوری کے بعد حکومت کو اس پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے،فرٹیلائزر سمیت کسی کو چھوٹ نہیں دے سکتے،جی آئی ڈی سی 100ارب وصول کرنا تھا لیکن 56ارب وصول ہوسکا، سی این جی سیکٹر کے ذمہ 38ارب کے بقایا جات ہیں ،حکومت سی این جی سیکٹر کو ریلیف دے رہی ہے، وزیر پٹرولیم کی بریفنگ
جمعہ 2 ستمبر 2016 19:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس(جی آئی ڈی سی)نے فیصلہ کیاہے اگلے اجلاس میں صنعتوں کے ساتھ جی آئی ڈی سی کے مسئلے کے حوالے سے وزرات خزانہ ایف بی آر اور وزرات پٹرولیم کے حکام سمیت ماہر چارٹرڈ اکاؤٹنٹس کو مدعوکیا جائیگا اور مسئلہ کا حل نکالا جائیگا۔
کمیٹی نے حکومت کو ہدایت کی کہ گیس سے بجلی بنانے والی جن کمپنیوں نے جی آئی ڈی سی صارفین سے وصول کیا ہے،ان سے وصولیاں کی جائیں اور جن صارفین سے وصول نہیں کیا ان سے نہ وصول کیا جائے اور سی این جی سیکٹر کو رعائت دی جائے۔وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ جی آئی ڈی سی کا مسئلہ 90فیصد حل ہوچکاہے،گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس بل 2015منظوری کے بعد حکومت کو اس پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے،فرٹیلائزر سمیت کسی کو چھوٹ نہیں دے سکتے،جی آئی ڈی سی 100ارب وصول کرنا تھا لیکن 56ارب وصول ہوسکا، سی این جی سیکٹر کے ذمہ 38ارب کے بقایا جات ہیں جو حکومت نے وصول کرنے ہیں،حکومت نے تجویز دی ہے وہ 50فیصد(19ارب ادا کردیں باقی حکومت چھوڑ سکتی ہے)۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.