وزیر اعظم نواز شریف نے فیصل آباد میں کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کے پلانٹ کا افتتاح کر دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:07
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 ستمبر2016ء) : وزیر اعظم نوازشریف آج فیصل آباد پہنچے جہاں انہوں نے 40میگاواٹ کوئلے سےبجلی پیدا کرنے والے پہلےنجی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ستارہ کیمیکل انڈسٹریزکی جانب سے لگائے جانے والے اس نجی پاور پلانٹ کےذریعے 40 میگاوٹ تک بجلی پیدا کی جاسکے گی۔
(جاری ہے)
یہ منصوبہ ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے دو سال میں مکمل ہوا،وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نجی شعبے کی جانب سے اس قسم کے منصوبوں کا آغاز انتہائی حوصلہ افزاہے، ان منصوبوں سے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
کوئلے سےچلنے والا بجلی گھر صنعتی شعبے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور منفرد منصوبہ ہے۔اس منصوبہ میں خود کار نگرانی کا نظام بھی موجود ہے جس کے ذریعے اس کی حفاظت ممکن بنائی جاسکی گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.