مصری جہاز کے مسافر کو زبردستی کاک پٹ میں داخلہ مہنگا پڑگیا
ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:57
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) مصری فضائی کمپنی میں سوار مسافر کو پائلٹ کے کاک پٹ میں زبردستی داخلے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق مصری ہوا باز کمپنی "ایجپٹ ائیر" کا کہنا ہے کہ اس کی پرواز پر سوار ایک مسافر کو پائلٹ کے کاک پٹ میں داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعہ پر جاری بیان کے مطابق پرواز نمبر 462 میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرواز نے سعودی دارالحکومت ریاض سے مصر کے شہر اسکندریہ کے لئے اڑان بھری۔
بیان کے مطابق مسافر سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے۔ بیان کے مطابق "جہاز کے عملے نے مسافر کی تلاشی لے کر یہ یقینی بنایا کہ آیا مسافر کے پاس ہتھیار موجود ہے یا نہیں۔پائلٹ نے ائیرپورٹ حکام کو اس واقعے سے آگاہ کیا، جنہوں نے ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی۔ مسافر کو جہاز لینڈ کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.