عمران خان رائیونڈ گئے تو ہمارے کارکن بنی گالہ جائینگے، حنیف عباسی
شیخ رشید کو ایفیڈرین کی بہت یاد آتی ہے، آئندہ کوٹہ ملا تو 2فیصد ایفیڈرین ان کو دوں گا طاہر القادری نے سچ کہا2018ء تک 16ہزار میگاواٹ بجلی ملکی نظام میں شامل ہو جائیگی،گفتگو ن
اتوار 4 ستمبر 2016 13:34
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان رائیونڈ گئے تو ہمارے کارکن بنی گالہ جائینگے، شیخ رشید کو ایفیڈرین کی بہت یاد آتی ہے، آئندہ کوٹہ ملا تو 2فیصد ایفیڈرین ان کو دوں گا،طاہر القادری نے سچ کہا2018ء تک 16ہزار میگاواٹ بجلی ملکی نظام میں شامل ہو جائے گی۔اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہاکہ عمران خان رائیونڈ جانے کی دھمکیاں نہ دیں اگر انہوں نے رائیونڈ کا رخ کیا تو مسلم لیگ(ن) کے کارکن بھی بنی گالہ میں داخل ہو جائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ کسی کے گھر پر چڑھائی کرنا قانوناً جرم ہے اور امید ہے کہ عمران خان ایسی حرکت کبھی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج کل صرف یہی بات کہہ رہے ہیں ”سونیا وزیر اعظم بنا دے “انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کو ایفیڈرین کی بہت یاد آتی ہے اور آئندہ اگر مجھے اس کا کوٹہ ملاتو شیخ رشید کو دوفیصد ایفیڈرین دے دوں گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری نے سچ کہا کہ 2018ء تک 16ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں درجنوں منصوبوں پر کام جاری ہے جو2018ء تک تقریباً مکمل ہو جائیگا جس کے بعد ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے ۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.