عمران خان اوئے توئے کی سیاست اور گالی گلوچ میں اپنے ہی ریکارڈ توڑ رہے ہیں ‘ رانا ثنا اللہ خان
جلسوں میں خواتین کیساتھ بد تمیزی پی ٹی آئی کا ٹریڈ مارک ،خواتین کو اپنی حفاظت کیلئے تدبیریں کرنی پڑتی ہیں
اتوار 4 ستمبر 2016 16:38
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے احتساب مارچ کی آڑ میں لاہور کی عوام کو عذاب میں مبتلا کر ان سے عام انتخابات میں ووٹ نہ دینے پر انتقام لیا ہے ،عمران خان اوئے توئے کی سیاست اور گالی گلوچ میں اپنے ہی ریکارڈ توڑ رہے ہیں ،جلسوں میں خواتین کیساتھ بد تمیزی تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن گیا ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے ۔
ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہاکہ عمران خان کو خود بھی معلوم نہیں کہ وہ سیاست میں کیا گل کھلا رہے ہیں، وہ وقت زیادہ دور نہیں جب اس سیاست کے نتائج انکے اپنے گلے میں پڑے ہوئے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کی میں نہ مانوں کی رٹ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔(جاری ہے)
عمران خان احتساب کی بات تو کرتے ہیں لیکن اس طرف پیشرفت کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں احتساب کے قانون کیلئے مسودات پیش ہو چکے ہیں وہاں جا کر کیوں اپنا کردار ادا نہیں کرتے ؟لیکن عمران خان سمیت ان کی جماعت میں اتنی اہلیت ہی نہیں کہ وہ کسی بل کی شقوں کی تیاری میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ راناثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان احتساب مارچ کے ذریعے حکومت کو دھچکا دینے جارہے تھے لیکن اس احتجاج نے ان کی اپنی سیاست کو دفن کر دیا ہے ۔ احتساب مارچ ان کی رہی سہی عزت بھی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جہاں پر خواتین کو اپنی حفاظت کیلئے تدبیریں کرنی پڑتی ہیں اور اس پر پی ٹی آئی کی قیادت کو شرم آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کواوئے توئے اور گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں آتا اوران کا یہ رویہ خود ان کی سیاست کا ستیا ناس کر ہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.