تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے پیشگی مشاورت کی ‘ ذرائع
شیخ رشید دونوں کے درمیان موثر رابطے کا ذریعہ ،دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی رابطوں میں قیادت کی پیغام رسانی کا کام کررہے ہیں
اتوار 4 ستمبر 2016 16:40
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عید کے بعد رائیونڈ جانے کااعلان اورعوامی تحریک کی طرف سے اسلام آیاد یا جاتی امراء جانے کے فیصلے کو التواء میں رکھنے بارے دونوں جماعتوں کی قیادت نے پیشگی مشاورت کی ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کی قیادت کے درمیان تین ستمبر کو اپنے اپنے احتجاجی پروگرام کے اختتام پر آئندہ کالائحہ عمل دینے کے حوالے سے ٹیلیفونک مشاورت ہوئی جس میں طے پایا کہ تحریک انصاف پہلے رائے ونڈ کا رخ کرنے کا اعلان کریگی جبکہ عوامی تحریک کے سربراہ اس فیصلے کو التواء میں رکھنے کا فیصلہ کریں گے تاہم بعد ازاں عوامی تحریک کی طرف سے دوسرے مرحلے کے احتجاج میں رائے ونڈ جاتی امراء جانے کا اعلان کر دیا جائے گا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کی قیادت کے درمیان بظاہر ون ٹو ون ملاقات نہیں ہوئی البتہ شیخ رشید دونوں کے درمیان موثر رابطے کا ذریعہ ہیں جبکہ دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی ایک دوسرے سے رابطوں میں قیادت کی پیغام رسانی کا کام کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.