یوم دفاع پاکستان پر لاہور میں واہگہ بارڈر اور قصور میں گنڈا سنگھ والا بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب

رینجرز کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی تو سرحد پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ‘رینجرز کی یونیفارم میں شریک دو ننھے بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے

منگل 6 ستمبر 2016 23:01

یوم دفاع پاکستان پر لاہور میں واہگہ بارڈر اور قصور میں گنڈا سنگھ والا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 ستمبر ۔2016ء) یوم دفاع پاکستان پر لاہور میں واہگہ بارڈر اور قصور میں گنڈا سنگھ والا بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ‘پاکستان رینجرز کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی تو سرحد پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔تفصیلات کے مطابق چھ ستمبر دفاع پاکستان کا دن واہگہ بارڈر پر تقریب پروقار تقریب ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فضا نعرہ تکبیر، اﷲ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ رینجرز کی یونیفارم میں شریک دو ننھے بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے۔ وطن کے دفاع کیلئے ہر وقت چوکس اور تیار رینجرز کے شیر جوانوں کی جوشیلی پریڈ۔ رینجرز کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور تقریب کے اختتام پر پرچم کو اتارا گیا۔ یوم دفاع کی قصورمیں گنڈاسنگھ پور بارڈر پر بھی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی۔ رینجرز کے جوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ جوانوں کی پریڈ نے شہریوں ک یجذبات کو گرما دیا۔ شرکا نے رینجرز کے جوانوں کے جوش اور بہادری کو زبردست سراہا۔

متعلقہ عنوان :