شام میں ایران کا نئے متعارف کرائے گئے سلیمانی میزائل سے حملہ

حلب اورحماہ میں جھڑپوں کے دوران باسیج ملیشیاؤں کے دوافسر،ایک کمانڈراورافغان ملیشیاؤں کے تین ارکان بھی مارے گئے

بدھ 7 ستمبر 2016 17:38

شام میں ایران کا نئے متعارف کرائے گئے سلیمانی میزائل سے حملہ

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 ستمبر ۔2016ء) ایران کی جانب سے ایک نیا میزائل منظر عام پر لایا گیا ہے جس کو اس نے سلیمانی کا نام دیا ہے، مذکورہ میزائل کو پہلی مرتبہ شام کے صوبے حْماہ میں شامی اپوزیشن فورسز کے خلاف حلب اور حْماہ میں پاسداران انقلاب کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے بیچ استعمال کیا گیا۔ یہاں مسلسل جھڑپوں کے دوران باسج ملیشیاؤں کے دو افسر اور ایک کمانڈر کے ہلاک ہونے کے علاوہ افغان ملیشیاؤں کے 3 ارکان بھی مارے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کی قریبی نیوز ایجنسی کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والا یہ میزائل 500 کلوگرام وزنی ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔شام میں حْماہ کے نواحی علاقے میں اپوزیشن فورسز کے خلاف اس کو کامیابی سے داغا گیا۔

(جاری ہے)

ایجنسی کے مطابق اس میزائل کو عراق میں فیلق بدر ملیشیاؤں کے زیر انتظام ٹیکنیکل شعبے کے انجینئروں نے ڈیزائن کیا ، اس ملیشیا کا شمار تہران نواز اہم ترین جماعتوں میں ہوتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے حلب میں لڑائی میں پاسداران انقلاب کے دو افسران حسین علیخانی اور اکبر نظری اور باسج ملیشیاؤں کے ایک کمانڈر عادل سعد کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔ اس دوران افغان ملیشیا "فاطمی" کے تین جنگجو بھی مارے گئے جن کے نام مرتضی اکبری، مہدی قنبری اور محمود حسینی ہیں۔

متعلقہ عنوان :