ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 7 مارکیٹ میں متعارف کروا دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 7 ستمبر 2016 22:24

ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 7 مارکیٹ میں متعارف کروا دیا گیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7 ستمبر ۔2016ء) ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 7 مارکیٹ میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے اپنے مشہور موبائل فون آئی فون کا نیا اور ساتواں ماڈل مارکیٹ میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی فون 7 میں بہتر اسٹیریو اسپیکر، زیادہ وقت چلنے والی بیٹری اور ڈبل لینز کیمرا استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ ایپل آئی فون کا یہ ماڈل واٹر رسسٹنٹ بھی ہے۔ آئی فون 7 کے مزید فیچرز کی تفصیلات جلد ہی جاری کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :