کنوینر سینیٹر نثار محمد کی زیر صدارت سینیٹ خصوصی کمیٹی برائے محروم طبقات مسائل کا اجلاس
کمیٹی محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیگی، کنونیئر کمیٹی
جمعرات 8 ستمبر 2016 17:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) سینیٹ خصوصی کمیٹی برائے محروم طبقات مسائل کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کنوینر سینیٹر نثار محمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں خصوصی کمیٹی نے آئندہ کام کرنے کا طریقہ کار اور کمیٹی کے دائرہ کار کے علاوہ معاشرے کے محروم طبقات کے معاشی ،معاشرتی ،قانونی ،آئینی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت قائم ہونے والے سرکاری اداروں کی کارکردگی اور بہتری کے اقدامات زیر غور آئے۔
کنوینر کمیٹی سینیٹر نثار مالا کنڈ نے کہا کہ معاشرتی نا ہمواریوں کے خاتمے کیلئے سرکاری طور پر انسداد غربت پالیسی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ آئین کی تمہید اور پہلے 40آرٹیکلز معاشرے سے محروم طبقات اور اقلیتوں کے حقوق یقینی بنانے کی ضمانت ہے لیکن اس پر بھرپور توجہ نہیں دی گئی۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے معاشرے کے خصوصی افراد کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے جس پر کمیٹی چیئرمین سینیٹ کے اس اقدام کو آئین کی بالا دستی اور عوام دوستی کا قدم سمجھتی ہے۔
کمیٹی بھی مسائل کے حل کیلئے خصوصی کردار ادا کریگی۔کنوینر کمیٹی سینیٹر نثار محمد مالا کنڈ نے کہا کہ کمیٹی محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیگی۔ کمیٹی اجلاس میں کنوینر کمیٹی سینیٹر نثار محمد مالا کنڈ نے تجویز دی کہ کمیٹی اجلاسوں میں بہتر رہنمائی کیلئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو بھی خصوصی شرکت کیلئے درخواست کی جائیگی جس کی اراکین کمیٹی نے تائید اور حمایت کی۔کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ معاشرے کے محروم طبقات اور اقلیتوں کے مسائل کے حل اور آئینی حقوق کی برابر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مستقبل کی مستقل پالیسی کیلئے قانون سازی کی قابل عمل تجاویز دی جائینگی۔سینیٹر میر کبیر شاہی نے کہا کہ کمیٹی کا قیام احسن قدم ہے ۔سینیٹر سجاد حسین طوری نے کہا کہ فاٹا میں شہریوں کو صحت کے شدید مسائل کا سامنا ہے۔سینیٹر محمد علی سیف نے تجویز دیا کہ این جی اوز سے بھی مشاورت کی جانی چاہئے۔کنوینر کمیٹی سینیٹر نثار محمد مالا کنڈ نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال کی کارکردگی کا از سر نو جائزہ لے کر مزید بہتری کی تجاویز دی جائیں۔اور کہا کہ شماریات ڈویژن کے ذریعے یتیم ،اپاہج ،خانہ بدوشوں ،بے گھر ،شہریوں کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا جائے۔کمیٹی کا آئندہ اجلاس 24ستمبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں وزارت منصوبہ بندی وترقیات سے تفصیلی بریفنگ لی جائیگی۔اجلاس میں سینیٹرز ظفر اﷲ خان ڈھانڈلا،میر کبیر شاہی،سجاد حسین طوری،محمد علی سیف،روبینہ عرفان نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.