حکومت نے زراعت پر کوئی پالیسی مرتب نہیں کی،کسانوں کااستحصال بندہوناچاہئے،شوگر ملوں کے ذمے 12ارب روپے کسانوں کے واجب الاداہیں،جنرل سیل ٹیکس ختم اور تمام زرعی آلات پر حکومت سبسڈیز فراہم کرے
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکی منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو
جمعرات 8 ستمبر 2016 21:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ کسانوں کے استحصال کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔حکومت نے زراعت پر کوئی پالیسی مرتب نہیں کی بلکہ الٹا ’’منسٹری آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر‘‘کو ختم کردیا گیا ہے جس سے حکمرانوں کی سنجیدگی کا بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ سبسڈی کوختم کرکے ٹریکٹر سمیت تمام زرعی آلات اور ادویات پر17فیصد تک جنرل سیل ٹیکس لگانامجرمانہ فعل ہے۔یورپ میں زراعت پر37،یو ایس اے میں26،جاپان میں72،چین میں34اور بھارت میں23فیصد تک کسانوں کو سبسڈی دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان اپنے کاشتکاروں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرکے انہیں خوشحال بنارہا ہے جبکہ پاکستان میں برسراقتدار افراد کی ترجیحات میں شعبہ زراعت شامل ہی نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.