ٹیوٹا3ہزارنوجوانوں کوایک سال کے دوران سولر فوٹو وولٹیک سسٹم برائے پاور جنریشن کورس میں مفت ٹریننگ دے گی

جمعہ 9 ستمبر 2016 14:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 ستمبر۔2016ء ) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)3ہزارنوجوانوں کوایک سال کے دوران سولر فوٹو وولٹیک سسٹم برائے پاور جنریشن کورس میں مفت ٹریننگ دے گی۔ ٹیوٹا نے 17شہروں میں 6ماہ دورانیہ کے فری سولر ٹریننگ کورس کا کامیاب آغازکر رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہارچیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے سولر ٹیکنالوجی کے تربیتی کورس کے بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی میں موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا نے یہ پراجیکٹ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق شروع کیا گیا ہے تاکہ اس کورس کے ذریعے شمسی توانائی کو صوبہ بھر میں فروغ دیا جائے۔

(جاری ہے)

تربیت حاصل کرنے والے سولر ٹیکنالوجی کے فروغ میں کردار ادا کریں گے۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہاکہ یہ کورس ٹیوٹا اداروں لاہور ، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، ساہیوال، شیخوپورہ، قصور، ٹیکسلا، چکوال، سرگودھا، اٹک، بہاولپور ، ملتان، رحیم یار خان، بہاولنگر، خانیوال اور مظفر گڑھ میں شروع ہے۔

اس کورس میں داخلہ لینے والوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جارہی ہے جبکہ دوران ٹریننگ ایک ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔ اس کورس میں میٹرک یا مڈل بمع الیکٹریشن کورس داخلہ لینے کے اہل ہیں۔یہ کورس اگلے مرحلے میں مزید شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :