طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعہ 9 ستمبر 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء ) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گڑھی شاہو‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول‘ شاہدرہ لاہور‘سید پبلک بوائز ہائی سکول‘ انفنٹری روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ رام پورہ جاگیر‘ جی ٹی روڈ‘ لاہور‘ احمد پبلک سکول‘ گلی آہلو والی‘ کاہنہ نو لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 381 تھی۔

متعلقہ عنوان :