طوافِ کعبہ کیلئے سمارٹ سکوٹر کا استعمال شرعی طورپر جائز ہے ٗ سعودی عالم دین

پیدل نہ چلنے کی سکت رکھنے والے الیکٹرک وہیل چیئر اور سمارٹ سکوٹر استعمال کرسکتے ہیں ٗ فتویٰ

جمعہ 9 ستمبر 2016 22:18

طوافِ کعبہ کیلئے سمارٹ سکوٹر کا استعمال شرعی طورپر جائز ہے ٗ سعودی ..

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء) سعودی عالم دین نے کہا ہے کہ طوافِ کعبہ کے لیے اسمارٹ اسکوٹر یعنی ’’ہوور بورڈ‘‘ کا استعمال شرعی طور پر جائز ہے اور پیدل چلنے کی قدرت رکھنے والے افراد بھی اسمارٹ اسکوٹر کے ذریعے کعبۃ اﷲ کا طواف کرسکتے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق یہ فتویٰ سعودی عالم ڈاکٹر علی الحکمی نے جاری کیا ہے جو سعودی عرب میں سپریم علماء کونسل کے سینئر رکن ہیں۔

(جاری ہے)

فتوے میں ڈاکٹر علی الحکمی کے مطابق وہ لوگ جو پیدل چلنے کی سکت نہیں رکھتے وہ الیکٹرک وہیل چیئر اور اسمارٹ اسکوٹر (ہوور بورڈ) استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ لوگ جو چلنے پھرنے کے قابل ہیں انہیں بھی طوافِ کعبہ کے لیے اسمارٹ اسکوٹر استعمال کرنے کی شرعی طور پر کوئی ممانعت نہیں۔ڈاکٹر الحکمی کے مطابق حج یا عمرہ کرنے والے عازمین اگر چلنے پھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو افضل یہی ہے کہ وہ اپنے پاؤں پر چل کر طوافِ کعبہ کریں لیکن چلنے پھرنے کی قدرت رکھتے ہوئے بھی وہ کعبۃ اﷲ کا طواف کرنے کے لیے اسمارٹ موٹر استعمال کرلیں تو شریعت اس کی بھی اجازت دیتی ہے البتہ وہ سعودی حکومت سے منظور شدہ موٹر (اسمارٹ اسکوٹر) ہونی چاہیے تاکہ طواف کرنے والے دوسرے زائرین کو پریشانی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :