حکومت خیبر پختونخوا کی نے 15افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

جمعہ 9 ستمبر 2016 22:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء)حکومت خیبر پختونخوا نے 15افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔جاری کردہ اایک اعلامیہ کے مطابق اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تقرری کے منتظر محمد انور خان پی ایم ایس۔بی ایس۔19 کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف،حج،مذہبی و اقلیتی امور تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف،حج،مذہبی و اقلیتی امور خیام حسن خان بی ایس۔19کو تبدیل کر کے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ رجسٹرار کو آپریٹیو سوسائیٹز غلام حبیب بی ایس۔19 کو تبدیل کر کے بحیثیت پی ڈی ،ایس اے ڈی پراجیکٹ محکمہ بلدیات و دیہی ترقی،اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تقرری کے منتظر محمد ایاز مندوخیل بی ایس۔

(جاری ہے)

18 کو تبدیل کر کے بحیثیت (اپنی تنخواہ اور سکیل میں)ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سید ظفر علی شاہ پی ایم ایس۔بی ایس۔18 کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آئی ایم یو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم ایبٹ آباد عنایت اﷲ وسیم بی ایس۔18 کو تبدیل کر کے بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ (اپنی تنخواہ اور سکیل پر)،سیکرٹری آر ٹی اے بنوں نور عالم خان بی ایس۔

18 کو تبدیل کر کے ڈی او (ایف این پی )ڈیرہ اسماعیل خان،اسسٹنٹ ٹو کمشنر (پی او ایل؍ترقی) ڈی آئی خان،تنویر احمد بی ایس۔17کو تبدیل کر کے(مسٹر نوید احمد کو اضافی چارج سے فارغ کرتے ہوئے) بحیثیت ایل اے سی ،سی پی ای سی پراجیکٹ نیشنل ہائی وے فار ڈسٹرکٹ مانسہرہ اینڈ بٹہ گرام،اسٹبلشٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تقرری کے منتظر خالد محمود (بی ایس۔17پاپولیشن آفیسر )کی خدمات مزید تعیناتی کیلئے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی صوابدید پر رکھی گئی ہیں،ڈپٹی سیکرٹری آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ مسٹر معلم جان بی ایس۔

18؍افسر محکمہ داخلہ کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈائریکٹر ری کلیمیشن اینڈ پروبیشن خیبر پختونخوا ،اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی دیر پائیں شاہ سعود (بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،محکمہ صحت کے سیکشن آفیسر محمد شاہ جمیل بی ایس۔17کو تبدیل کر کے بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی دیر پائیں ،اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ اشفاق احمد بی ایس۔

17کو تبدیل کر کے بحیثیت اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئیر اورکزئی ،اورکزئی ایجنسی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر اورکزئی عزیز اﷲ جان بی ایس۔17کو تبدیل کر کے بحیثیت سکیشن آفیسر پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اور سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ سہیل احمد خان بی ایس۔17کو تبدیل کر کے بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ مالاکنڈ تعینات کیا گیا ہے۔