لاہور پریس کلب کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ، 471ممبران کی ابتدائی اعتراضات کی لسٹ آویزاں
ہفتہ 10 ستمبر 2016 20:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10ستمبر ۔2016ء) لاہور پریس کلب کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سکروٹنی کمیٹی جناب نوید چوہدری کی سربراہی میں ہوا جس میں نواز عالم، سجاد شفیق بٹ اور سیکرٹری پریس کلب شاداب ریاض نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر 471ممبران کی ابتدائی اعتراضات کی لسٹ کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جارہی ہے ، اس لسٹ میں موجود ممبران کا سٹیٹس کلب ریکارڈ میں کلیئر نہیں ہے یا متعدد لوگ ادارے تبدیل کر چکے ہیں ۔
جو لوگ صحافت کا پیشہ چھوڑ چکے ہیں وہ خودذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کلب ریکارڈ درست کروائیں جبکہ 2015 میں بننے والے نئے ممبران جن کے نام لسٹ میں موجود ہیں وہ اپنا تعلیمی اور تجربہ کا ریکارڈ25 ستمبر تک کلب آفس میں جمع کروائیں ، مقررہ تاریخ کے بعد کوئی جواب قابل قبول نہ ہوگا۔(جاری ہے)
کمیٹی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ممبر شپ کو ہر لحاظ سے شفاف بنایا جائے گا تا کہ کونسل ممبران کو مزید بہتر طریقے سے سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
2015 میں ہونے والی نئی ممبرشپ میں بعض لوگوں نے اپنے مکمل کوائف نہیں پیش کئے ، واضح رہے کہ آئین کی شق آرٹیکل1 رول3 (a ) کے تحت کلب ممبرشپ کیلئے ایڈیٹوریل صحافی کیلئے گریجوایشن کے ساتھ پانچ سال کا تجربہ جبکہ فوٹو / کیمرہ جرنلسٹ کیلئے سات سالہ تجربہ ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.