سی آئی اے پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ، سنگین مقدمات میں ملوث ٹاپ ٹین2 اشتہاری گرفتار
ہفتہ 10 ستمبر 2016 21:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10ستمبر ۔2016ء) سی آئی اے پولیس نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت گذشتہ روز جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث ٹاپ ٹین2 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشوں ، اشتہاری مجرمان اور ڈکیت و چور کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جس کے تحت تمام ڈویژنوں میں پولیس کی سپیشل ٹیمیں آپریشنز کررہی ہیں۔
جس کے دوران گذشتہ روزپولیس نے مختلف ریڈز کے دوران2ٹاپ ٹین اشتہاریوں حامد سلطان ولد سلطان احمد اور جاوید اقبال ولد محمد بشیر کو گرفتار کرکے ان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا ہے اس کے علاوہ ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان ، مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے لاہور پولیس شب و روز کوشاں ہے اور عوام کے جان و مال کے دشمن ڈاکو، لٹیروں ، چوروں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار ہے انہوں نے کہا کہ سی آئی اے پولیس نے ، چوروں اور لٹیروں کی وارداتوں کا نشانہ بننے والے8 شہریوں کا 1لاکھ 45ہزار کا مال مسروقہ ڈاکوؤں اور چوروں سے برآمد کر کے ان کے حقیقی وارثوں کے سپرد کر چکی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.