تنزانیہ میں زلزلے سے 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ، گہرائی دس کلومیٹر تھی ،جھٹکے کینیا کے مغربی علاقے میں بھی محسوس کیے گئے

اتوار 11 ستمبر 2016 13:55

تنزانیہ میں زلزلے سے 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

تنزانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) افریقی ملک تنزانیہ کے شمالی حصے میں5.7 کی شدت سے آنے والے زلزلے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 203 زخمی ہوگئے ہیں۔یہ زلزلہ یوگنڈا اور روانڈا کی سرحدوں کے قریب وکٹوریا جھیل کے علاقے میں آیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں شمالی شہر بوکوبا میں عمارتوں کو پہنچننے والا نقصان دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سب سے زیادہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی یہیں ہے۔

زلزلے کے جھٹکے کینیا کے مغربی علاقے میں بھی محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

بوکوبا کے ضلعی کمشنر کا کہنا ہے کہ ’اس واقعے سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔‘تاہم بعد میں ان کا کہنا تھا ’اب حالات پرسکون اور قابو میں ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’کچھ لوگوں کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے، اب بہت زیادہ زخمی لائے جانے کی امید نہیں ہے۔‘امریکی ارضیاتی مرکز کے مطابق سنیچر کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر 27 منٹ پر آنے والے زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔خیال رہے کی مشرقی افریقہ سے زلزلے کی وجہ بننے والی ایک فالٹ لائن گزتی ہے تاہم یہاں بڑے زلزلے کبھی کبھار ہی آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :