ساجن ٹیوف کو قزاقستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر چینی وزیر اعظم کی مبارکباد

اتوار 11 ستمبر 2016 14:04

ساجن ٹیوف کو قزاقستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر چینی وزیر اعظم ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء ) چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے وزیر اعظم بیکے زان ساجن ٹیایو ف کو قزاقستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ، اپنے تہنیتی پیغام چینی صدر وزیر اعظم نے کہا ہے کہ چین قزاقستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی اور مفاہمت مسلسل فروغ پارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چینی نئے منتخب وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے اور مختلف شعبوں کے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے ۔