بھارتی کر کٹ بورڈ نے آئی سی سی چیئرمین کیخلاف محاذ کھول دیا
اتوار 11 ستمبر 2016 16:42
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر کے خلاف ہی محاذ کھول دیا،مفادات کی جنگ نے دوستوں کو دشمن بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے اپنے ہی سابق صدر شیشانک منوہر پر الزامات کی بارش کردی جو اس وقت آئی سی سی کے چیئرمین ہیں، اس کی وجہ منوہر کا بیان بنا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے غیرجانبدارسربراہ اور تمام ممبربورڈز کیلیے کام کرنا ان کی ذمہ داری ہے، آئی سی سی میں بھارتی بورڈ کے نمائندے کو بی سی سی آئی کے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔
بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر نے اپنے ہی سابقباس پر خودغرضی کا الزام عائد کردیا، ان کا کہنا تھا کہ منوہر نے ڈوبتے ہوئے جہاز سے سب سے پہلے چھلانگ لگائی، ان کی سربراہی میں آئی سی سی بھارتی بورڈ کو سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کررہی ہے، بورڈ کے سیکریٹری اجے شرکے نے کہاکہ منوہر کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کا تعلق کس ملک سے ہے۔(جاری ہے)
اس پر انوراگ ٹھاکر نے شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ منوہر نے ڈوبتے ہوئے جہاز کے اس کیپٹن کا کردار ادا کیا جو دوسرے عملے سے پہلے ہی کود جاتا ہے، وہ اس وقت بی سی سی آئی کو چھوڑ گئے جب سپریم کورٹ میں لودھاسفارشات کے حوالے سے اہم کیس زیر سماعت اور ہمیں ان کی سخت ضرورت تھی۔
انوراگ ٹھاکر نے الزام عائد کیا کہ بطور بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر نے کسی بھی ممبر سے مشورے کے بغیر ہی آئی سی سی کے آئین میں تبدیلی اور ترمیم کی توثیق کردی، اس وجہ سے بگ تھری کا اثررسوخ ختم ہوا۔ ادھر بی سی سی آئی کے سیکریٹری اجے شرک کہتے ہیں کہ ششانک منوہر کو نہیں بھولنا چاہیے کہ جن ترامیم کی بنیاد پر وہ چیئرمین بنے ہوئے ہیں وہ انھوں نے بی سی سی آئی کے صدر کے طورپرکی تھیں جس میں بورڈ کے ممبران سے مشاورت بھی کی گئی تھی، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی بنیاد اور آبائی ملک کو نہ بھولیں، ان کے خاندان کی تین نسلیں بھارتی کرکٹ سے منسلک رہی ہیں، وہ کیسے خود کو اس سے لاتعلق قرار دے سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.