جماعت اسلامی کا بھی تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسے میں نہ جانے کا اعلان

پی ٹی آئی کے جلسے میں اپنا نمائندہ بھی نہیں بھیجیں گے، کسی کے گھر کے سامنے جلسہ کرنا ہماری روایات کے منافی ہے،سراج الحق

پیر 12 ستمبر 2016 21:13

جماعت اسلامی کا بھی تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسے میں نہ جانے کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر - 2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے بھی تحریک انصاف کے رائے ونڈ جلسے میں نہ جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں اپنا نمائندہ بھی نہیں بھیجیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ کسی کے گھر کے سامنے جلسہ کرنا ہماری روایات کے منافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں اپنا نمائندہ بھی نہیں بھیجیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کسی کے گھر کے سامنے جلسہ کرنا ہماری روایات کے منافی ہے۔ رائے ونڈ جلسہ پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔