صوابی ،قتل کی وارداتوں ،ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ،سات زخمی ہو گئے
جمعرات 15 ستمبر 2016 17:58
صوابی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) ضلع صوابی میں قتل کی وارداتوں اور ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق جب کہ سات زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق موضع مانیری میں برادر نسبتی نوید علی کی فائرنگ سے بہنوئی امیر شاد اور ایک راہگیر گاڑی بان بائیس سالہ ساجد علی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
(جاری ہے)
موضع کالو ڈھیر تر لاندی میں موٹر سائیکل کے حادثے میں جواد کی بیٹی جاں بحق جب کہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔
موضع تورڈھیر میں یو ٹرن کے دوران موٹر سائیکل اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں جنید سکنہ جلسئی جاں بحق جب کہ موٹر سائیکل سوار ساتھی ہدایت سکنہ جلسئی اور موٹر کار میں سوار آصف سکنہ تورڈھیر زخمی ہو گیا۔ علاقہ سلیم خان میں ٹریفک کے حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثناء صوابی مر دان روڈ پر کار کے حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.